ہاکی جونیئر: ہندوستان نے اسپین کو 6-2 سے شکست دی

0
0

ڈسلڈورف، //ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے جمعہ کو اسپین پرسنسنی خیز جیت کے ساتھ چار ملکی ٹورنامنٹ ‘ڈسلڈورف 2023′ میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔
روہت نے 28 ویں منٹ اور 45 ویں منٹ میں گول کیے جبکہ سدیپ چرماکو نے 35 ویں اور 58 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔ اس کے علاوہ امندیپ لاکرا (25′) اور بوبی سنگھ دھامی (53’) نے بھی گول کر کے ہندوستان کی فتح کے مارجن کو بڑھانے میں مدد کی۔ اسپین کے لیے نکولس الواریز نے ابتدائی منٹ میں گول کیا جبکہ گیو کورومیناس نے 23ویں منٹ میں ہندوستانی خیمے پر اٹیک کیا۔
ہندوستانی جونیئر مینزہاکی ٹیم کا اگلا مقابلہ ہفتہ کو میزبان جرمنی سے ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا