ہاشم آملہ تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوش

0
0

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ 39 سالہ ہاشم آملہ نے کہاکہ سپورٹ کرنے پر میں تمام کھلاڑیوں اور ٹیم ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں ٹیم کو بہت سی مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ہاشم آملہ جنوبی افریقہ کیلئے سب سے زیادہ ٹسٹ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ آملہ نے 124 ٹسٹ میچوں میں 46.64 کی اوسط سے 9,282 رنز بنائے۔ وہ جیک کیلس کے 13,206 کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 2004 سے 2019 تک جنوبی افریقہ کیلئے تمام فارمیٹس میں 18,672 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 27 ونڈے سنچریاں اسکور کیں۔ جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلے باز ابھی تک یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکا۔ وہ آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کیلئے کھیل چکے ہیں۔ واضح رہے کہ آملہ نے 2012 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 311 رنز بنائے تھے۔ یہ جنوبی افریقی بلے باز کا سب سے بڑا ٹسٹ اسکور ہے۔ وہ 2022 میں کاؤنٹی چمپئن شپ جیتنے والی سرے کی ٹیم کا حصہ تھے۔آملہ نے 181 ایک روزہ میچوں میں 49.46 کی اوسط سے 8113 رنز بنائے۔ ساتھ ہی 44 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 33.60 کی اوسط سے 1277 رنز بنائے۔ آملہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کیریر میں 19,521 رنز بنائے۔ سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب میں آملہ کے ساتھ کام کرنے والے انگلینڈ کے سابق کپتان ایلک اسٹیورٹ نے انہیں کھیل کا عظیم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ سرے کاؤنٹی کرکٹ کلب میں ہر کوئی ہاشم کی ریٹائرمنٹ سے غمزدہ ہوگا لیکن ہم سب ایک شاندار کیریر کو سراہتے ہیں۔ ہاشم ایک لاجواب کرکٹر اور ایک شاندار انسان ہیں۔ وہ میدان کے اندر اور باہر ٹیم کیلئے مسلسل موجود رہے ہیں۔ اسٹیوارٹ نے کہاکہ نوجوان کرکٹرز نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا