اے کے ایم ایم سی تارکین وطن نے عدالتی ہدایات پر عمل درآمدکرنے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہائی کورٹ کا رجسٹرڈ مسلم تارکین کے حق میں ریلیف جاری کرنے کا حکم چند روز قبل جاری کیا گیا تھا جس پر ریلیف کمشنر نے بھی تارکین وطن کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ان کے حق میں ریلیف فوری جاری کی جائیگی ۔وہیں۔ اے کے ایم ایم سی نے عدالتی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کا زور دار مطالبہ کیا ۔اس سلسلے میں آل کشمیری مسلم مائیگرنٹ کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں رجسٹرڈ مسلم تارکین وطن کے حق میں فوری طور پرریلیف جاری کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔وہیں عدالت کی ہدایات کے بعد آل مسلم مائیگرنٹس ایسوسی ایشن نے فوری ریلیف جاری کرنے کے فیصلے پر عدالت کا خیر مقدم کیا۔ ایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا کہ ضرورت مند حقیقی تارکین وطن کے لیے ریلیف کو روکنا ایک سخت اور غیر اخلاقی فیصلہ تھا لیکن عدالت عالیہ نے ریلیف جاری کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔کمیٹی کے اراکین نے اس ضمن میں ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عدالت کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کروایا جائے۔