’ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کردار اور اہمیت‘

0
0

جی ڈی سی سرنکوٹ سے ڈاکٹر عرفان جلال بھٹ نے ہائر سیکنڈری سکول گورسائی میںلیکچر دیا
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ کے شعبہ کمپیوٹر ایپلیکیشن کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر عرفان جلال بھٹ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گورسائیمیں’ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کردار اور اہمیت‘ کے موضوع پر ایک روشن خیال لیکچر دیا۔وہیںڈاکٹر بھٹ نے ہمارے عصری معاشرے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تبدیلی کے اثرات اور ضروری کردار کی وضاحت کی۔واضح رہے اس لیکچرکا مقصد ٹیکنالوجی کے ابھرتے ہوئے دائرے میں اہم بصیرت فراہم کرنا ہے۔دریں اثناء لیکچر میں موجود طلباء اور فیکلٹی ممبران موضوع پر ڈاکٹر عرفان جلال بھٹ کی جامع تفہیم اور دل چسپ گفتگو سے مسحور ہو گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا