ہائی کورٹ نے ہلدوانی فسادات کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے معاملے میں حکومت سے جواب طلب کیا

0
33

نینی تال، // اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ہلدوانی فسادات کے متاثرین کو مناسب معاوضہ دینے کے معاملے میں دائرمفاد عامی کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے پیر کو حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
اس کیس کی سماعت چیف جسٹس ریتو بہری اور جسٹس راکیش تھپلیال کی ڈبل بنچ میں ہوئی۔ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے اس معاملے میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کرلی تھی۔ آج اس معاملے میں پہلی سماعت ہوئی۔
فساد متاثرین کی جانب سے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سے مناسب معاوضہ دلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کی وجہ سے بعض خاندانوں کی روزی روٹی کا بحران گہرا ہوگیا۔
عدالت نے حکومت سے پوچھا کہ متاثرین کو سال 2020 کے نوٹیفکیشن کے مطابق معاوضہ دیا گیا یا نہیں؟ اس معاملے میں پرنسپل سکریٹری ہوم، سکریٹری شہری ترقیات، کماؤن کمشنر اور نینی تال ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 8 فروری کو ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں میونسپل کارپوریشن کی زمین سے تجاوزات ہٹانے کے دوران فساد بھڑک گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ہنگامہ آرائی میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ عدالت نے حکومت کو جواب کے لیے دس دن کی مہلت دی ہے۔ اس کیس کی سماعت دس دن بعد ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا