ہائی کورٹس کے سات ایڈیشنل ججز کو ترقی دی گئی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کلکتہ ہائی کورٹ سمیت چار ہائی کورٹس کے سات ایڈیشنل ججوں کو ترقی دے کر مستقل جج مقرر کیا ہے۔مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان ججوں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔منگل کو محکمہ انصاف کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کلکتہ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج جسٹس شمپا دت (پال) اور جسٹس رائے چٹوپادھیائے کے علاوہ اسی ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ باسو چودھری اور جسٹس اننیا بندیوپادھیائے کو اسی ہائی کورٹ میں مستقل ججزمقرر کیاگیا ہے۔اسی طرح کیرالہ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج جسٹس شوبا اے۔ ایپین، جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس پردیپ کمار سریواستو اور پنجاب وہریانہ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج جسٹس لپیتا بنرجی کو ترقی دے کر ان ہائی کورٹس کا مستقل جج بنایا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا