ہائیر انڈیا نے گھر کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہوئے چک کچن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے میٹ فنش سٹیل دروازوں والی گریفائٹ ریفریجریٹرز کو لانچ کیا

0
0

گریفائٹ رینج ڈائریکٹ کول، ٹوپ ماؤنٹڈ، بوٹم.ماؤنٹڈ، 2-ڈور سائیڈ بائی سی، اور اور 3-ڈور سائیڈ بائی سائیڈ وائی فائی فعال انیبلڈ سمارٹ رینجز میں دستیاب ہوگی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہائیر اپلائنسز انڈیا، جو کہ 15 سالوں سے نمبر 1 گلوبل میجر اپلائنسز برانڈ ہے، نے اپنی گریفائٹ سیریز، میٹ فنش اور کنٹیمپرری ڈیزائن والے سٹیل ڈور فریجوں کی ایک پریمیم رنج کو لاؤنچ کیا جو کہ جدید ہندوستانی گھر کی خوبصورتی کو بڑھاتی ہے۔ یہ سیریز 205 سے 602 لیٹر تک کی کپیسٹی میں دستیاب ہو گی جو الگ-الگ سٹوریج ضرورتوں کو پورا کریگی جسکی وجہ سے یہ ہر ہندوستانی گھر کے لئے ایک بہترین پروڈکٹ بن جاتی ہے۔پریمیمائزیشن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ریفریجریٹرز کی نئی رینج ایک سلیک میٹ فنش ڈیزائن کے ساتھ آتی ہے جو باورچی خانے سمیت پورے گھر کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتی ہے۔ یہ سیریز ڈائریکٹ کول، ٹوپ ماؤنٹڈ، بوٹم۔ماؤنٹڈ، 2-ڈور سائیڈ بائی سی، اور اور 3-ڈور سائیڈ بائی سائیڈ سمیت بہت ساری کنفیگریشن میں دستیاب ہوگی۔ ہائیر نے اپنے انقلابی 3 ڈور وائی فائی کنورٹیبل سائڈ بائی سائڈ ریفریجریٹر رینج میں میٹ فنش سیریز بھی متعارف کروائی ہے، جس سے صارفین ہائیسمارٹ کا استعمال کرتے ہوئے فریزر سیکشن کو کہیں سے بھی ریفریجریٹر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
اس لانچ پر بولتے ہوئے مسٹر این۔ ایس۔ ستیش، صدر، ہائیر اپلائنسز انڈیا نے کہا، "ہائر میں ہم جدید کسٹمر-انسپائرڈ حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو پورے ملک میں روزمرہ کی زندگی کو تقویت بخشتے ہیں۔ ہم بڈی کھوج، جدید ترین ٹیکنالوجیز، اور انتہائی موثر مینوفیکچرنگ عمل کی بنیاد پر مختلف زمروں میں بہترین پروڈکٹ پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ہندوستانی مارکیٹ میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک مضبوط موجودگی کے بعد، ہماری گریفائٹ سیریز کا آغاز پریمیم جدت اور ڈیزائن کا شاندار امتزاج پیش کرتے ہوئے صارفین کے ساتھ ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو تسلیم کرتے ہوئے، ہم ایسے پروڈکٹ پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو کارکردگی اور خوبصورتی کا بہترین امتزاج پیش کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری نئی رینج ہمارے صارفین کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرے گی اور انہیں ایک بہترین تجربہ فراہم کرے گی۔حالیہ برسوں میں، ہندوستانی صارفین میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ یہ صارفین ایسی مصنوعات کی تلاش میں رہتے ہیں جو ان کے گھر کی خوبصورتی میں اور ان کی شخصیت میں اضافہ کریں۔ اس بدلتے ہوئے رجحان اور بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہائیر نے جدید ہندوستانی گھروں کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہوئے اپنی گریفائٹ سیریز میں جدید خصوصیات اور پریمیم ڈیزائن کا بہترین امتزاج متعارف کرایا ہے۔ گریفائٹ سیریز میں وائی فائی سے چلنے والے سمارٹ ریفریجریٹرز بھی شامل ہیں جنہیں آپ کہیں سے بھی کنیکٹ اور کنٹرول کر سکتے ہیں۔
ریفریجریٹرز کی اس نئی رینج میں تمام ماڈلز پر ٹربو آئسنگ کی خصوصیات ہیں جو تیز کولنگ اور فریزنگ فراہم کروانے کے ساتھ-ساتھ، سبزیوں اور پھلوں کی تازگی اور ذائقہ کو بھی محفوظ رکھتی ہیں اور وقت کی بچت کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، نیچے کی طرف بڑھنے والے ماڈلز 1 گھنٹے کی آئسنگ فیچر کے ساتھ آتے ہیں، جو اضافی سہولت کے لیے تیزی سے فریزنگ کرتا ہے اور آپ کو ٹھنڈے مشروبات اور منجمد کھانے کا لطف اٹھانے میں مدد کرتا ہے۔
ہائیر کی جدید ترین ٹرپل انورٹر ٹیکنالوجی زیادہ بجلی بچاتی ہے اور شور کو بھی کم کرتی ہے۔ نیی ڈیول فین ٹیکنالوجی ریفریجریٹر مختلف کھانے کی چیزوں کو زیادہ دیر تک تازہ رکھنے اور ان کے اصل ذائقوں، خوشبوؤں اور ساخت کو برقرار رکھنے کے لیے ملٹیپل ایئر فلو کی سہولت ملتی ہے۔ فریجوں کی اس نئی رنج میں ایک سمارٹ ڈسپلے دی گئی ہ جسے چلانا، تپمان اور موڈ کو بدلنا بہت آسان ہے۔ اسکے علاوہ ‘کنیکٹ ہوم انورٹر’ فیچر لگاتار کولنگ کو یکینی بنانے کے لئے پاورکٹ کے دوران اپنے آپ ہوم انورٹر کے ساتھ کنیکٹ ہو جاتی ہے۔
نئی شروع کی گئی سیریز میں سٹیبلائزر-فری خصوصیات دی گئی ہے تاکہ یہ پروڈکٹ وولٹیج کے کم یا زیادہ ہونے کو آسانی سے سہن کر سکے جس پر کمبرسر کی پروٹیکشن ہوتی ہے، ٹیکاوتا اور وشواس بڑھتا ہے۔ اسکے گاہک کسی بھی سٹیبلائیزر کے بنا بجلی کے بجلی کے کم ہونے یا بڑھنے کی چنتا سے مکت ہوکر لگاتار کولنگ کا انند لے سکتے ہیں۔ یہ خصوصیت ٹاپ ماونٹنگ اور بگ ٹاپ ماونٹنگ ماڈلز میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ، ہائیر ریفریجریٹرز ڈیو فریش ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو صارفین کو 360° کولنگ فراہم کرتی ہے اور بدبو اور نجاست کو دور رکھتی ہے اور 21 دنوں تک تازگی برقرار رکھ سکتی ہے۔ یہ سبزیوں کو صاف اور سبز رکھتا ہے، اور پھلوں کو ٹھنڈا اور کرکرا رکھتا ہے۔
گریفائٹ سیریز 24,690 روپے کی ابتدائی قیمت پر آف لائن اور آن لائن ریٹیل چینلز پر دستیاب ہوگی۔ سائیڈ بائی سائیڈ رینج 1,13,990 روپے کی ابتدائی قیمت پر دستیاب ہوگی۔ ہائیر انڈیا لمبے وقت سے وشواس اور کسٹمر سیٹسفکشن کو یکنی بناتے ہوئے تمام ماڈلز پر 2 سالہ پروڈکٹ وارنٹی اور 10 سالہ کمپریسر وارنٹی پیش کرتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا