گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر ہلاک

0
0

جے پور، // راجستھان کی راجدھانی جے پور کے وشوکرما تھانہ علاقہ کے جیسلیا گاؤں میں جمعرات کی صبح ایک گھر میں اچانک آگ لگنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

سرکاری پولیس ذرائع کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے گھر میں اچانک آگ لگنے کا علم پڑوسیوں کو ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم وہاں رہنے والے جوڑے اور ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹے اور پانچ اور چھ سال کی دو بیٹیوں کو بچایا نہیں جا سکا۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے کنوتیا اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس افسران اور ایف ایس ایل کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ متوفی کا تعلق بہار کے مدھوبنی سے بتایا جاتا ہے اور یہ خاندان یہاں مزدوری کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کمرے کا ایک ہی دروازہ تھا اور دروازے کے پاس گیس سلنڈر رکھا ہوا تھا اور غالباً آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگی ہوگی اور کمرہ بند ہونے کی وجہ سے وہ باہر نہیں نکل سکے ہوں گے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور جے پور پہنچنے کے بعد ہی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

وزیر اعلی بھجن لال شرما نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر شرما نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ جے پور کے وشوکرما میں زبردست آگ لگنے سے پانچ شہریوں کی بے وقت موت کی خبر دل کو دہلا دینے والی ہے۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ ایشور مہلوکین کی روح کو اپنے چرنوں میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا