گھریلوملازم اورمعاشرہ

0
0

منگل کی شب جموںوکشمیراس خوفناک خبرکیساتھ بیداراورخبردارہواکہ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس (جیل خانہ)ہمینت کمارلوہیاکی پراسرارحالت میں لاش جموں کے اودھیوالاکے ایک رہائشی مکان سے برآمدہوئی ہے، نعش کی حالت دیکھتے ہی پولیس نے اِسے قتل کی واردات قرار دیکرتحقیقات کاآغازکیالیکن ایک گھریلوملازم کے اچانک لاپتہ ہونے سے شک کی سوئی سیدھااسی پرگئی اور پولیس نے جموں وکشمیرخاص طورپرجموں تارام بن جہاں کاوہ رہائشی بتایاگیاہے،بڑے پیمانے پرسر چ آپریشن چلایااور کڑی مشقت کے بعد اِسے دبوچ لیاگیاہے، آئی جی پی جموں مکیش کمارکے مطابق ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے، گھریلوملازمین کی وفاداری کی مثالیں پیش کی جاتی تھیں لیکن کچھ ایسے واقعات ماضی میں بھی پیش آئے جب گھریلوملازمین کے ہاتھوں اپنے مالکان کاقتل یا پھر گھروں سے بڑے پیمانے پرچوری کرکے فرار ہونے جیسے واقعات بھی سرخیوں میں آئے ہیں،گھریلوملازم گھرمیں اپنے ہی افرادِخانہ کے ایک حصے یارکن کی سی حیثیت رکھتاہے جس کیساتھ ایساہی سلوک کیاجاتاہے جیسے کسی فیلمی ممبرکیساتھ ہوتاہے لیکن ایسے بھی گھرانے ہوتے ہیں جہاں گھریلوملازمین کیساتھ نارواسلوک برتاجاتاہے اورانہیں بندی /قیدی سابناکررکھاہوتاہے،یہاں تازہ واقعہ سے اس تحریرکاکوئی تعلق نہ ہے اورنہ اس واقع پرکوئی فیصلہ صادرکیاجارہاہے لیکن اس واقع نے سماج کوایک مرتبہ پھرسوچنے اوراپنامحاسبہ کرنے پرمجبورضرور کردیاہے کہ آیاہم اورہمارے گھریلوملازمین کے مابین تعلقات کیسے ہیں، گھریلوملازمین کے حقوق کی ادائیگی ہورہی ہے یانہیں، کیاگھریلوملازم کوہم اُجرت وقت پردے رہے ہیں یا پھراِسے مفت میں ہی خدمت پہ رکھاگیاہے؟ کیاگھریلوملازم کیساتھ کئے گئے وعدے ویقین دہانیاں پوری ہورہی ہیں یا نہیں، اکثر ایساہوتاہے کہ کسی گائوں سے کسی غریب کابچہ کسی بڑے گھرانے میں بحیثیت گھریلوملازم لایاجاتاہے تواُس یااُس کے والدین کیساتھ کچھ وعدے کئے جاتے ہیں ، کچھ کو بھرتی کروانے کاکہہ کرلایاجاتاہے اورکئی برس تک گھریلوملازم بنائے رکھاجاتاہے، ماضی میں ملازمت بھی مہیاکروائی جاتی رہی ہے، اس حقیقت سے انکارنہیں کیاجاسکتالیکن آج کے دورمیں اگرکوئی ملازمت کی اُمیدکیساتھ کسی وی آئی پی کے ہاں بحیثیت گھریلوملازم ؍خادم آتاہے تویہ انتہائی غیردانشمندانہ فیصلہ ہوتاہے،کیونکہ آج سرکاری ملازمت کے امکانات بہت کم ہیں،ایسے میں اگرکوئی گائوں دیہات کاکسی کے بہکاوے میں آکرکسی بڑی شخصیت کے ہاں ملازمت اختیارکرتاہے تویہ بیوقوفی ہوگی، مالکِ کائنات نے اگرکسی کو صاحبِ توفیق بنایاہے، وہ اس قدر مصروف ترین ہے کہ خود اپنے گھرکاکام کاج نہیں کرسکتا، یااِتنے بڑے عہدے پرفائز ہے کہ اُسے نوکرچاکردرکارہیں تویقینااُسے مالک نے یہ حیثیت دی ہے کہ وہ گھریلوملازم کو اچھی خاصی اُجرت دے سکتاہے لیکن کیاایساہوتاہے؟یہ سوچنے اورغوروفکرکرنے کی ضرورت ہے،آج اکثر گھرانوں میں گھریلوملازم ذہنی طورپرپریشان ہوتے ہیں،ڈپریشن کاشکارہوتے ہیں ،ایسی حالت تک وہ کیسے پہنچتے ہیں ان حقائق کوجانچنے اورمعاشرے کو اپنامحاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا