عمران شاہ
کشتواڑ// کشتواڑ سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقعہ ہے اور ٹھاکرائی علاقہ جہاں تعلیم کا بڑا حال ہے وہیں دوسری جانب ،پکالن نام کا یہ گاﺅں کم از کم 100 گھروں پر مشتمل ہے اور گاﺅں میں غریب طبقہ کے لوگ رہایش رکھتے ہیں۔ مڈل سکول پکالن میں پینے کے پانی کا کوئی بھی انتظام نہیں ہے جبکہ سکول میں عارضی ملازم کو کئی کلو میٹر کی دوری کا سفر طے کر کے ندی نالوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔ چشمہ کے نزدیک گھر بھی کم از کم ایک کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ قبل ازیں محکمہ صحت عامہ نے پینے کی پانی کی پائپ لاین زاپل ناگ سے گوگوڑ بچھائی تھی جو کہ یہاں کی عوام کے لیے ناکافی تھا۔ یہاں رہنے والے لوگوں کی بدقسمتی کی یہی ایک کہانی نہیں بلکہ گاﺅں میں آج تک حکومت سڑک فراہم نہ کر سکی ہے جبکہ گاﺅںکے ارد گرد واقع کئی علاقوں میں کئی سال قبل ہی حکومت نے بجلی فراہم کی ہے۔ یہ گاﺅں منگتھلہ اور پکالن کے ٹاپ پر واقع ہے ،اور دونوں جگہ یعنی منگتھلہ اور پکالن میں کافی عرصہ قبل سڑک فراہم کی گئی ہے ،یہی نہیں جہاں ایک طرف سرکار تعلیم کے فروغ پر اتنا زور دے رہی ہے اور دوسرے طرف علاقہ جات میں پانی اور سڑک کی بنیادی سہولیت سے محروم ہے۔پکالن گاﺅں کے لوگوں نے کچھ دن پہلے گوگوڑ گاﺅں کے ایک کلو میٹرکی دوری سے پانی کی پایپ لاین بھی بچھائی ہوئی تھی لیکن گوگوڑ گاﺅں میں پانی کی کمی کی وجہ سے انہیں پانی کی پائپ لاین لگانے سے انکار کر دیا اور گوگوڑ گاﺅں کے لوگوں نے پانی کی کمی کی پریشانی ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا اور ایس ایس پی کشتواڑ ابرار احمد چودھری کے سامنے پیش کی اور ایس ایس پی کشتواڑ نے لوگوں کی اس پریشانی پر ٹھاکرائی چوکی انچارج کو ہدایت جاری کی اور موقعہ واردات پر پہنچایا اور لوگوں کی پریشانی اور پکالن اور گوگوڑ گاﺅں کی آپسی رسا کشی کو دور کرنے کے لئے پولیس کو موقعہ پر پہنچا کر پوری رپورٹ طلب کی اور ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے بھی ٹھاکرائی نایب تحصیلدار کرتار سنگھ اور دھڑبدان پٹوار حلقہ راجن سنگھ کو موقعہ پر پہنچ کر رپورٹ طلب کی۔ ظلع انتظامیہ ان دونوں گاﺅں کی آپسی رسا کشی اور پانی کی پریشانی کو دلچسپی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نمایندہ کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گوگوڑ زاپل میں جو چشمہ ہے واقعہ میں پانی بہت کم ہے اور وہاں سے دوسرے گاﺅںمیں پانی کی کنیکشن لائن سے لوگوں کو پانی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، اور گوگوڑ کے لوگوں کو واحد ایک ہی چشمہ ہے اور پکالن گاﺅںکے ا±پر سے دو چشمہ اور ایک پانی کا ٹینک محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے بنایا ہوا ہے وہاں سے گاﺅںپکالن کے لوگ پانی لے سکتے ہیں۔ لوگوں نے سرکار سے مانگ کی ہے کہ پانی کہ اس قلت کو دور کرنے میں علاقہ کے لئے بڑے بڑے پروجیکٹ کی منظوری دیں جس سے علاقہ میں پانی کی پریشانی کا ازلہ ہو سکے۔