گوگل فن تعمیر پر مبنی ڈوڈل بنا کر منا رہا ہےہندوستان کی آزادی کا جشن

0
0

نئی دہلی، 15 اگست ( یو این آئی ) ہندوستان آج اپنا 78 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ اس قومی تہوار پر ہر ہندوستانی جذبہ حب الوطنی سے لبریز ہے۔ سرچ انجن گوگل نے بھی خصوصی ڈوڈل بنا کر یوم آزادی منایا۔
گوگل 2024 میں ہندوستان کا یوم آزادی فن تعمیر پر مبنی تھیم کے ساتھ منا رہا ہے۔ یہ گوگل ڈوڈل ورندا جویری نے بنایا ہے، جو ایک آزاد آرٹ ڈائریکٹر، مصور اور اینیمیٹر ہیں۔ محترمہ زاویری اس وقت سان فرانسسکو، یو ایس اے میں مقیم ہیں اور ادارتی تصاویر بنانے کے علاوہ، وہ معروف کمپنیوں، اسٹوڈیوز اور مختلف صنعتوں کے لیے سیل اینیمیشن، اسٹائل فریم اور مصنوعات کی تصاویر بھی بناتی ہیں۔
اس سال گوگل کے ڈوڈل میں ملک کی مختلف ثقافتوں کو ایک ہی دھاگے میں پرو کر دکھایا گیا ہے۔ گوگل کے ڈوڈل میں روایتی دروازوں اور کھڑکیوں کو ہندوستان کے ترنگے جھنڈے سے مزین دکھایا گیا ہے۔ اس سے قبل 2023 میں گوگل کا ڈوڈل دہلی سے تعلق رکھنے والی نمرتا کمار نے بنایا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا