گول کلر دیگر ٹیموں کے ساتھ ہوگی اب مد مقابل

0
0

لازوال ڈیسک
جموں کیول کرن کلوتھنگ لمیٹد نے باکس کرکٹ لیگ ٹیم فرنچائز حاصل کی ہے اور اس کا نام گوا کلر رکھا ہے ۔واضح رہے باکس کرکٹ لیگ میں گوا کلر دیگر ٹیموں کے مد مقابل ہے اور گوا کلر نے اس سیشن میں تفریح فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے جس میں سابق بگ بوس راکھی سونت، دھین چک پوجا، لو برڈس بندگی کالرا اور پونیش شرما شامل ہو رہے ہیں جبکہ ٹیم کے کیپٹن رجنیش ڈگل ہونگے اور دیگر کھلاڑیوں میں ارجن انیجا، ایاز احمد، ساحل کھٹر ، سمیت بھردواج، مادھو ڈیوچکے، پرس چھبڑا ، ریانیشور چڈا،الان کپور، ایشا انند شرما، چیسٹا بھگت، پوجا بشت، نالینی نیگی ،پوترا پونیا اور گریما جین شامل ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ کلر کی جانب سے 2999روپئے کی شاپنگ کرنے پر گوا کلر سے ملاقات کر انہیں مبارکبادی دینے کے مواقعے فراہم کئے جائیں گے اور باکس کرکٹ لیگ کا سیزن تین ایم ٹی وی پر سوموار تا جمعرات شام آٹھ بجے سے رات دس بجے دکھایا جائے گا جبکہ ایکتا کپور کے سٹیری کرکٹ لیگ کے سیزن تین میں دس ٹیموں کو دو پولوں میں تقسیم کیا جائے گا جس میں پول اے میں ممبئی ٹائگرس ،احمد آباد ایکس پریس، جے پور راج جوشیلے، کوٹٓ رائلس اور چندی گڑھ کلب شامل ہیں جبکہ پول بی میں دہلی ڈریگنس، لکھنﺅ نوابس، چنئی سواگرس، کلکتہ بابو موشائس اور گو کلر شامل ہیں ۔جس کی میزبانی معروف وی جے اور سابق بگ بوس بنفشہ سوناوالا اور ایم ٹی وی وی جے آئشہ اڈلکھا کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا