جے آئی اے آر نے منایا عالمی یوم خواتین ایک خاتون ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ ایک گھر کا نظام کیسے چلایا جاتا ہے:سمن شرما

0
0

لازوال ڈیسک
جموںجموں انسٹیچوٹ آف آئرویدا اینڈ ریسرچ کی جانب سے ڈاکٹر آر ایل شرما آڈیٹورئم میں عالمی یوم خواتین منایا جس کا آغاز روشنی جلا کر اور دھنونتری وندنا سے ہو ا ۔اس موقع پر ایک تمدنی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جبکہ کالج چیئرپرسن سمن شرما نے سماج میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی ۔سمن شرما نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ادارہ کے تئیں ان کی کاوشوں کی سراہنا کی ۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ ایک گھر کا نظام کیسے چلایا جاتا ہے میں ایک خاتوں کی قیمت اچھے سے جانتی ہوں جو اپنے گھر اور کام کو بہتر سے نبھاتی ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر ساکشی شرما نے خواتین کو با اختیار بنانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ تقریب کو منعقد کرنے میں ڈاکٹڑ ٹونکل گپتا ،ڈاکٹر ابھیشیک اور دیگر ٹیم نے کالج پرنسپل ڈاکٹر رگھوویر سنگھ، نائب پرنسپل ڈاکٹر نتن مہاجن، منیجنگ ڈائریکٹر رویش شرما کی قیادت میں فرائض نبھائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا