گولڈن ہیلتھ کارڈ عوامی صحت اور فلاح و بہبود کے عزم کی علامت : ڈاکٹر سمی تیواری

0
0

جوائنٹ ڈائریکٹر مرکزی وزارتِ صحت نے ایس ڈی ایچ بھدرواہ میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی
لازوال ڈیسک

ڈوڈہ ؍؍بھدرواہ کے سب ضلع ہسپتال میں آج ایک اہم تقریب ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ کیمپ کا اِنعقاد کیا گیا۔ اِس موقعہ پر تقریب کے مہمان خصوصی جوائنٹ ڈائریکٹر مرکزی وزارت صحت ڈاکٹر سمی تیواری کا ہسپتال پہنچنے پر والہانہ اِستقبال کیا گیا۔ڈاکٹر سمی تیواری نے ہیلتھ کمیونٹی سے اَپنے خطاب میں مقامی علاقے میں صحت کے فوائد پہنچانے کے لئے کوآرڈی نیشن اور ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے محکمہ صحت پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی بہتری کے لئے اَپنی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر بروئے کار لائے ۔ اُنہوں نے پردھان منتری انفراسٹرکچر سکیم پر روشنی ڈالتے ہوئے صحت شعبے کے بنیادی ڈھانچے اور کام کاج کو مضبوط بنانے میں اس کی وسیع صلاحیت کا ذکر کیا۔اِس موقعہ پر اُنہوںنے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں کی کمیونٹی کے لئے اُن کی وقف خدمات کے لئے سراہا۔ تقریب کی ایک اہم خصوصیت پی ایم جے اے وائی صحت سکیم کے تحت شرکأ میں گولڈن ہیلتھ کارڈوں کی تقسیم تھی جوعوامی صحت اور فلاح و بہبود کے عزم کی علامت ہے۔ اِس تقریب میں چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر حامد زرگر ، بلاک میڈیکل آفیسر بھدرواہ ڈاکٹر محمد اشرف ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بھدرواہ انوپ کمار ، ڈی ڈی سی کونسلر ویسٹ یودھویر سنگھ ٹھاکر اور سرپنچ ادرانابی شبیر خان سمیت متعدد معززین نے شرکت کی۔ ان کی موجودگی نے خطے کی صحت خدمات کو بڑھانے کے لئے مختلف شعبوں میں مشترکہ کوششوں کو اُجاگر کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا