گولف:راشد اور اجیتیش کی مشترکہ سبقت

0
0

چندی گڑھ؍؍پی جی ٹی آئی آرڈر آف میرٹ میں سرفہرست چل رہے دہلی کے راشد خان اور اجتیش سندھو نے سنیچر کوتیسرے راؤنڈ کے بعد ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم والے جیو ملکھا سنگھ انوی ٹیشن گولف ٹورنامنٹ میں مشترکہ سبقت حاصل کرلی ہے ۔دو راؤنڈ تک سرفہرست پر رہنے والی سابقہ رنر اپ چندی گڑھ کے کرن دیپ کوچر حالانکہ تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں لیکن مقابلہ میں ابھی بھی باقی ہیں۔ منوگنداس نے تیسرے راؤنڈ میں سات انڈر 65 کا دن کا سب سے بہترین کارڈ کھیلا اور مشترکہ اٹھویں مْقام پر پہنچ گئے ۔ راشد (67-64-71) اور سندھو (67-69-66) نے پانچ انڈر 67 کا شاندار کارڈ کھیلا اور 14انڈر 202 کے اسکور کے ساتھ مشترکہ سبقت حاصل کرلی۔ دونوں کھلاڑی دوسرے راؤنڈ کے بعد مشترکہ مقام پر تھے ۔کوچر (71-67-65) نے ایک انڈر 71 کا ریکارڈ کھیلا اور وہ13 انڈر 203 کے اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر پہنچ گئے ۔سری لنکا کے متھن پریررا 73 کا کارڈ کھیل کر 11 انڈر 205 کے اسکور کے ساتھ مشترکہ پہلے سے چوتھے مقام پر پہنچ گئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا