حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے لیڈر گوری شنکر کی قیادت میں بنی میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔اس اہم میٹنگ میں پارٹی کے تمام کارکنان موجود تھے جس میں سریندر کمار، سنجے کمار، توحید ملک، کیول کمار، شوشل میڈیا انچارج، سنجیو سنگھ و دیگر کارکنان شامل تھے۔اس موقع پر گوری شنکر نے کارکنان کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں اور بھر پور اپنا تعاون دیں، انھوں نے آنے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاریاں شروع اور پارٹی کی آواز کو ہر گھر پہنچانے پر زور دیا اور کہا پارٹی کے صدر آزاد کے کام آج بھی بنی کے ہر کونے میں آزاد فضاؤں میں اور کھلے آسمان تلے ایک چٹان کی طرح ایک مثال بنا کر آج بھی زندہ ہے اور اْسی طرز پر جسطرح سے غلام نبی آزاد نے جموں کشمیر کے لوگوں کی بھلائی اور علاقے کی ترقی کیلئے کام کیے ہیں ۔اسی طرح میرا بھی بنی علاقے میں لوگوں کی بھلائی اور علاقے کی ترقی کیلئے کام کرنا میرا مقصد ہے کہا میرا کسی بھی سیاسی جماعت کی اور سیاسی لیڈر کی تنقید کرنا نہیں ہے اس سے عوام کی بھلائی اور نہ ہی علاقے کی ترقی ہو سکتی ہے۔