کہا او بی سی طبقات آج بھی انگریزوں کی زنجیروں کی غلامی جیسیہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر بیکورڈ کلاسز تنظیمات کی جانب سے اپنے ایک بیان میں مرکزی بھاجپا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی سرکار کو او بی سی طبقات کے تئیں کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔اس موقع پر تنظیمات کے زعماء نے کہاکہ جموں وکشمیر میں او بی سی طبقات انگریزوں کے دور کی غلامی جیسی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے سب طبقات کو ریزرویشن دی لیکن آج تک او بی سی طبقات منڈل کمیشن رپورٹ کے نفاذ کے انتظار میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں فوری طور پر منڈل کمیشن رپورٹ کا نفاذ کیا جائے تاکہ او بی سی طبقات کے ساتھ انصاف ہو سکے ۔اس موقع پرآل انڈیا بیکورڈ کلاسز فیڈریشن جموں، او بی سی ویلفیئر فورم کشمیرڈویژن، پردیش وشوکرما سبھا جموں، بھاربر نائی ویلفیئر ایسوسی ایشن جموں ،تیلی ویلفیئر ایسوسی ایشن جموں، بھبوریا ویلفیئر ایسوسی ایشن جموں، دھوبی ویلفیئر سنٹر کمیٹی، و باجیگر ویلفیئر ایسوسی ایشن جموں، پرجاپتی سبھا جموں کے لیڈران موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ اپنے حقوق کے لئے 19 مارچ کو ایک احتجاج کیا جائے گااور جب تک 27فیصد ریزرویشن جموں کشمیر و لداخ میں لاگو نہیںہوتی تو یہ سلسلہ جارہی رہے گا ۔