عوام نے کثیر تعداد میں شریک ہو کر حب الوطنی کا بھر پور ثبوت پیش کیا اور اسکول میں سہولیات کی عدم دستیابی اور بچوں کا مستقبل مخدوش ہونے پر برہمی کا اظہار کیا
منظور حسین قادری
گورنمنٹ ہائی اسکول ننڈالی میں یومٍ آزادی بڑے جوش و خروش سے منایا گیا اس سلسلےمیں صبح نو بجے اسکول کے اسٹاف نے سرپنچ پنچایت نیاز بھٹی صاحب کے ہمراہ ترنگا لہرایا اور سلامی دی بعد ہٗ اسکول کے طلبا و طالبات نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا پروگرام میں نظامت کے فراٸض اسکول کے استاد شبیر احمد نے سرانجام دیے دورانٍ پروگرام حب الوطنی کے ترانے اور نغموں کے علاوہ گوجری زبان میں گیت بیت اور ڈرامہ بھی پیش کیا گیا دورانٍ تقریب کچھ معزز شخصیات نے اس دن کےحوالہ سے اپنا خطاب کیا اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کی جہنوں نے آپنے ملک کی شان و عظمت کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کر دیں تھیں خطاب کرنے والے مقررین میں لمبردار شوکت حسین بھٹی سرپنچ نیاز بھٹی صاحب ماسٹر محمد یونس انجم ماسٹر محمد اسلم دیدڑ اور ماسٹر محمد شریف اور حفیظ الرحمٰن ندیم صاحب قابلٍ ذکر ہیں اس ضمن میں سرپنچ نیاز بھٹی صاحب نے پیش کیے گٸے ثقافتی پروگرام کی سراہانہ کرتے ہوٕے اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی اور عوام سے خطاب کرتے ہوں طلبا کی تعلیم کے سلسلے میں اسٹاف کو بھر پور تعاون پیش کرنے پر زور دیااور کہا کہ اسکول میں باتھ روم کا نہ ہونا ۔کمپیوٹر لیب سائنس لبارٹری لاٸبریری اور پانی کی عدم دستیابی قابلٍ افسوس ہے اور یہ وعدہ کیا کہ اس سلسلے میں جلد ہی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائےگا اور اس معاملے میں قدم اٹھانے کی اہم ضرورت ہے تقریب کے آخر میں ہیڈ ماسٹر عبدالمالک نے اپنے صدارتی خطبہ میں اسٹاف طلباء طالبات اور باہر سے آئے ہوئے معزز مہمانان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا