چنئی، خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم (اسرو) کے سائنس دان 23 اگست کو اپنے تیسرے قمری مشن کے لیے چندریان-3 کے ذریعے لے جانے والے لینڈر ماڈیول کی کامیاب سافٹ لینڈنگ کے لیے پوری تیاری کررہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی اپنے پہلے ڈیڈیکیٹڈ پولاری میٹری مشن ایکسپوسیٹ لانچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ انتہائی صورتحال میں چمکدار فلکیاتی ایکس رے سورسز کی مختلف ڈائنمک کا مطالعہ کرنے کے لئے زمین کے نچلے مدار (ایل ای او) میں رکھا جائے گا۔ چونکہ سیٹلائٹ کو ایل ای او میں رکھا جائے گا، اس لیے اس بات کا پورا امکان ہے کہ اسرو اس کام کے لیے اپنی سب سے قابل اعتماد پی ایس ایل وی گاڑی کو تعینات کرے گی۔
اپنی اتارچڑھاؤ والی تاریخ میں مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کے بعد ہندوستان نے جی ایس ایل وی لانچ وہیکل کے تیسرے مرحلے کو طاقت دینے کے لیے اپنے کرائیوجینک انجن کے ڈیزائن اور ترقی کے ساتھ اپنے خلائی پروگرام کو آگے بڑھایا جس کی بدولت چندریان 3 کو کامیابی سے لانچ کیا گیا اور سنیچر سے اگلے چھ دنوں میں ملک تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔