گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول دہری ریلیوٹ منجاکوٹ میں فوج نے خط افلاس سے نیچے زندگی بسرکرنے والے طلباءکو بستے ،جوتے اور کاپیاں تقسیم کی

0
0

شیراز چوہدری
راجوری فوج کی جانب سے ایک تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دہری ریلیوٹ منجاکوٹ میں منعقد کی گئی تھی اس کا مقصد بی پی ایل خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباءکے درمیان خطے میں تعلیمکو فروغ دینا تھا ۔ہندوستانی فوج نے ضلع راجوری میں منجاکوٹ اور آس پاس کے علاقے کے اسکولی بچوں (بی پی ایل) کو اسکول کے بیگ جوتے اور اسٹیشنری اشیاءفراہم کیں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے پاس تعلیم کے لیے بنیادی تعلیمی ضروریات جیسے اسکول بیگ جوتے اور اسٹیشنری کو پورا کرنے کے لیے کافی ذرائع/ رسائی نہیں ہے ۔وسائل کی کمی کی وجہ سے طلباءکم عمری میں ہی پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنا معیار زندگی بہتر نہیں کر پاتے اس خلا کو پ±ر کرنے کے لیے فوج کی کوشش نے بی پی ایل خاندانوں کے بچوں میں ایک روشن مستقبل کی امید کے ساتھ خوشی اور مسرت پیدا کی مطالعاتی مواد حاصل کرنے والے طلباءکے چہروں پر خوشی اور ولولہ نمایاں تھا اساتذہ اور سول معززین نے طلباءکی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے میں ہندوستانی فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا خاص طور پر غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والوں کی تقریب میں 200 طلباء20 اساتذہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر پنچایتی نمائندے اور عام شہریوں نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا