پوجا ٹھاکر کادور افتادہ تحصیل بو نجوہ کے دمنی نالی میں عوامی دربار

0
0

عاشق وانی
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر نے اپنے عہدے کی کرسی سنبھالنے کے بعد دور افتادہ تحصیل بو نجوہ ہمراہ ضلع افسران کے دورہ کیا اور دمنی نالی میں عوامی دربار کا اہتمام کیا۔جہاں ڈی ڈی سی بونجواہ ، ڈی ڈی سی پلمار ، ڈی ڈی سی ناگسنی بی ڈی سی بونجواہ دیگر علاقے کے چنے ہوے نمائندوں کے علاوہ سیاسی و سماجی کارکنان کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ اور علاقے کے معززین نے شرکت کر کے اپنے درپیش مسائل کو چیئرپرسن کے سامنے رکھا۔چیئرپرسن نے لوگوں کی مشکلاتوں کو بغور سننا اور موقع پہ متعلقہ محکمہ کے آفسران سے حل کروانے کی کوشش کی لوگوں نے تحریری طور پہ اپنے درپیش مسائل کو چیئرپرسن کے سامنے رکھا۔ علاقے کے لوگوں نے اپنے مطالبات علاقے کی سڑکوں کو بہتر بنانا سبھی گاﺅں کو سڑکوں سے جوڑنا ، ریسوینگ شٹیشن کے بند پڑے کام کو جلد از جلد شروع کرانا پرانی پی ایچ سی نالی میں عمارت اور عملہ کی کمی کو دور کرنا ،تعلیمی نظام میں بہتری لانا، بونجواہ میں آزادانا تحصیلدار اور بی ڈی او کو تعینات کرنا تمام تحصیل لیول کے دفاتروں کو بونجواہ سے فگشن کروانا ، لکڑی کی بوسیدہ کمبوں کو تبدیل کرانا ،شیڈول ٹرائب طبقے کو بنیادی سہلویات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، چیئرپرسن نے علاقے کو لوگوں یقین دہانی کرائی کے اپکے مسئلوں کو اعلیٰ حکام تک پہنچاکر جلد از جلد حل کروایا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا