گورنمنٹ گرلز ہائراسکینڈری اسکول منڈی میں یوم جمہوریہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

0
0

گورنمنٹ گرلز ہائراسکینڈری اسکول منڈی میں یوم جمہوریہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور قومی پرچم قائم مقام پرنسپل برکت چوہدری نے لہرایا

منظور حسین قادری
ملک بھر کی طرح جہاں مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے طول وعرض میں یوم جمہوریہ روح پرور تقاریب کا انعقاد ہوا وہیں ضلع پونچھ کے جی ایچ ایس ایس منڈی میں یوم جمہوریہ ادارہ کے اسٹاف ممبران کی طرف سے منایا گیا پروگرام کا آغاز گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول منڈی کے قائم مقام پرنسپل برکت چوہدری نے پرچم کشائی اور سلامی سے ہوا انتہائی سرد موسم اور کم درجہ حرارت کے باوجود اسکول کے تمام اسٹاف ممبران اور طالبات نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جبکہ ادارہ ہذا کی طالبات نے قومی ترانہ پیش کرنے کے بعد یوم جمہوریہ کا جشن منایا واضح ریے تزک واحتشام سے جشن منانے کے بعد تمام اسٹاف ممبران اور طالبات نے تحصیل سطح کے قومی پروگرام میں شرکت کی ہیلی پیڈ گراؤنڈ راجپورہ منڈی میں جہاں شہزاد لطیف خان تحصیلدار منڈی نے قومی ترنگا لہرایا اور اس پروگرام کی کارروائی برکت چوہدری سینئر لیکچرر جی ایچ ایس ایس منڈی نے حب الوطنی کے خوبصورت اشعار کے ساتھ بحسن وخوبی سرانجام دی یادرہےاس پروگرام میں گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول منڈی کی طالبات نے دوحب الوطنی کے گیت گنگنائے اور 21 لڑکیوں کے دستے نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا GHSS منڈی کا دستہ طالبہ سمرن پریت کور کی سربراہی میں تیسرے نمبر پر رہا ٹرافی  تیسری پوزیشن پر رہی کمانڈر آف کنٹیجنٹ کو پوزیشن اور تمام شرکاء کو دیگر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ یہ دستہ محترمہ پشپاوتی بالی فزیکل ایجوکیشن ٹیچر اور ساحل شرما فزیکل ایجوکیشن لیکچرر نے تیار کیا تھا۔ تمام عملے کے ارکان اور HOI نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا