اسرائیل نے خان یونس میں دو اہم اسپتالوں کے قریب فضائی حملےکئے،150 سے زائد فلسطینی جاں بحق

0
53

غزہ،// غزہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر خان یونس میں واقع الناصر اسپتال کے اسرائیلی محاصرے کے دوران 150 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ہفتے کے روز کہا کہ "مرنے والوں کو ہسپتال کے صحن میں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا”۔ انہوں نے کہا کہ الناصرہسپتال کے مردہ خانے میں اب بھی 30 نامعلوم لاشیں پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا، "الناصرہسپتال کو خون کے یونٹس کی سنگین اور خطرناک کمی کا سامنا ہے اور بے ہوش کرنے سے معلق بہت سی ادویات ختم ہو چکی ہیں۔”

مسٹر القدرہ نے کہا کہ ایندھن کی قلت کی وجہ سے ہسپتال کے جنریٹرز چار دنوں کے اندر بند کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی ڈرون حملوں سے نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے کئی عمارتوں میں پانی کا اخراج ہو رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے خان یونس میں دو اہم اسپتالوں کے قریب شدید فضائی حملے کیے۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے سے خان یونس کے الامل اسپتال کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور الناصر اسپتال کے سربراہ آرتھوپیڈک سرجری ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر بسام کو اغوا کرلیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے طبی مرکز الناصر ہسپتال اور الامال ہسپتال کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی جہاں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق ایک شخص مارا گیا۔

دوسری جانب حماس نے قابض اسرائیلی فوجیوں کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے کئی ٹینکوں کو تباہ کردیا، زمینی کارروائی کے دوران حماس سے جھڑپوں میں اسرائیل کے اب تک 210 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ زمینی کارروائیوں میں 11 مسلح افراد مارے گئے ہیں جو فوجیوں کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 26 ہزار 257 افراد مارے گئے اور 64 ہزار 797 زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہے۔

دوسری جانب عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد آج عرب لیگ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر متفقہ موقف تشکیل دیا جائے گا جبکہ غزہ کی صورت سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بدھ کو ہوگا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا