طلباء کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںتاکہ وہ اپنی شخصیت کی ہمہ گیر ترقی حاصل کر سکیں:شفاعت علی
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بھدرواہ میں انٹر اسکول زونل سطح کا انڈر 19 بوائز/گرلز ٹورنامنٹ آج یہاں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اس تقریب کا انعقاد ڈپارٹمنٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، بھدرواہ نے ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس جموں و کشمیر سبھاش چندر چبر کی سرپرستی میں کیا تھا۔وہیںوالی بال، کھو کھو، کبڈی، بیڈمنٹن، ٹگ آف وار، شطرنج، کیرم والی بال، انڈر 19 عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے ایتھلیٹک سمیت مختلف شعبوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔واضح رہے پرنسپل گرلز ہائر اسکنڈری اسکول بھدرواہ نے سٹاف ممبران کے ساتھ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل شفاعت علی نے شعبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ طلباء کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر زور دیا تاکہ وہ اپنی شخصیت کی ہمہ گیر ترقی حاصل کر سکیں۔انہوں نے منشیات کے مضر اثرات پر بھی روشنی ڈالی اور شرکاء کو منشیات سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔