گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلی کا انعقاد

0
0

وکست بھارت پہل کے تحت پروگرام منعقد، سنیہا دیپ اور سالونی شان نے پہلی پوزیشن حاصل کی
بابر فاروق
کشتواڑ// گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ میں وکست بھارت پہل کے تحت ایک ڈرانئگ اور پینٹینگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر جیوتی پریہار پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کی سرپرستی اور پروفیسر پرتھوی کی کنوینرشپ میں منعقد کیا گیا۔ منعقدہ تقریب کا مقصد طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں و فنکارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا جو کہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وڑن سے ہم آہنگ ہو۔ ڈرائنگ و پینٹنگ شعبہ سے تعلق رکھنے والے کل تیس طلباء نے اپنے فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جو ہندوستان کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ جیوتی پریہار نے کہا کہ مقابلے نے نہ صرف طلباء کو نہ صرف اظہار خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے بلکہ ایک ترقی پسند قوم کی تشکیل میں فن کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ منعقدہ پروگرام میں پروفیسر پرتھوی راج، پروفیسر اسماء جاوید اور پروفیسر وکرم سنگھ نے بطور جج شرکت کی اور انہوں نے اندراجات کی متاثر کن صفوں سے فاتح طلباء کا انتخاب کرنے کے مشکل کام کو سرانجام دیا۔ اول پوزیشن سنیہا دیپ و سلونی شان نے حاصل کی۔ پروگرام میں شرکاء نے قابلِ ذکر تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جو کہ وکست بھارت 2047 کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس پروگرام میں پروفیسر پرتھوی راج، ڈاکٹر سحرش غزل، پروفیسر جیے دیپ کمار، پروفیسر اسماء جاوید اور پروفیسر وکرم سنگھ نے بھی شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا