ذاتی مفاد کی خاطر چند لوگ پونچھ انتظامیہ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں: سفیر چوہدری

0
0

عآپ لیڈر نے ڈی سی اور ایس ایس پی پونچھ کے کام کی سراہنا کی،کہا ایسے عناصر پر پی ایس اے لگایا جائے
شیراز چوہدری
جموں؍؍ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈرسفیر چودھری نے جموں میں ذرائع ابلاغ سے کرتے ہوئے پونچھ کے چند لوگوںکی طرف سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ کے خلاف پریس کانفرنس کر کے بے بنیاد الزام عائد کرنے اور انتظامیہ کی تعمیراتی منصوبے میں خلل ڈالنے کے لیے ان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کا مطالبہ کیا۔سفیر چودھری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ ایک ایماندار افسر ہیں اور یہ دن رات عوام کی فلاح و بہبودی کے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی پونچھ کے کام کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لیے ضلع پونچھ کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری طور پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا