گورنمنٹ ڈگری کالج مجالتا میں مشاعرے کاانعقاد

0
51

شاعری ماحول کا عکس اور تخیل کا رقص ہے:ڈاکٹر شہناز قادری
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍ شعبہ اْردوگورنمنٹ ڈگری کالج مجالتاکے زیراہتمام ایک بین اللسانی مشاعرے کاانعقادکیاگیا جس کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شالنی شرما کررہی تھیں۔ اس دوران تقریب میں اردو، انگریزی ، ڈوگری اور ہندی کے صدور کے علاوہ اساتذہ اورطلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وہیں پروگرام کاآغاز صدرشعبہ ڈاکٹرشہنازقادری کے استقبالیہ کلمات سے ہواجس کے بعدکالج کے طلباء نے علامہ اقبال کی شاعری ’’سارے جہاں سے اچھاہندوستان ہمارا‘‘پرمشتمل خصوصی پروگرام پیش کیا۔ اس کے بعدکالج ہذا سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے اپنا کلام پیش کیا۔ وہیںپروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر نریش نے انجام دیئے پروگرام کے اختتام پرشکریہ کی تحریک ڈاکٹر شہناز نے پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا