چرارشریف اور مضافاتی علاقوں میں بارشوں سے درجنوں مکانات کو نقصان

0
65

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام سے متاثرین کی امداد کی اپیل
غلام قادر بیدار
بڈگام ؍؍ ضلع بڈگام کے متعدد علاقوں میں گذشتہ دنوں سخت ترین بارشوں کے باعث درجنوں رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔اس دوران علمدار بستی ،دودھ کھتو، چراری پورہ، لولی پورہ، ناگبل کنہ دجن اورکئی دوسرے علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان علاقوں میں گذشتہ دنوں کی بے پناہ بارش کے سبب گائو خانوں، رہائشی مکانوں اور دوسری تعمیرات کی زمینیں دھنس گئی۔ اس وجہ سے اکثر مقامات پر کئیمکانوں کو زبردست نقصان پہنچا جبکہ کئی جگہوں پر اگرچہ تعمیرات کھڑی رہیں تاہم انکی نچلی زمینیں یا بنیادیں ہل گئی ہیں۔وہیں متاثرین نے ڈپٹی کمشنر بڈگام اکشے لبرو سے معاونت کرنے کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا