’’اوزون کی تہہ بچاؤ زندگی بچاؤ‘‘کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے اوزون کا عالمی دن منایا جہاں ’’اوزون کی تہہ بچاؤ زندگی بچاؤ‘‘کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ واضح رہے یہ پروگرام کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) فاروق احمد کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی شفیق احمد میر (جے کے اے ایس) سب ڈویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی تھے۔وہیں پروگرام کا آغاز پروفیسر نوین شرما ایچ او ڈی انوائرمینٹل سائنسز کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ انہوں نے عالمی یوم اوزون منانے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔ اس پروگرام کی کارروائی ڈاکٹر خالد ریاض، ایچ او ڈی جیوگرافی نے چلائی۔تاہم سمپوزیم میں 08 طلباء نے اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر بی ایس سی سمسٹر پنجم کی صبا ء ناز نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔واضح رہے پروگرام کا فیصلہ ڈاکٹر نعیم النساء ایچ او ڈی عربی، پروفیسر راحیلہ مشتاق ایچ او ڈی زولوجی اور ڈاکٹر اعجاز نذیر ایچ او ڈی فزکس نے کیا۔وہیں تمام فاتحین کو یادگاری اسناد پیش کی گئیں۔