چنار پرائمری سکول نے سرمایہ کاری کی تقریب کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍نوجوان لیڈروں کی پرورش کے لیے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، چنار پرائمری اسکول، سینک اسکول نگروٹہ کے جونیئر ونگ نے سرمایہ کاری کی تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقع پر وائٹ نائٹ AWWA کی زونل صدر پونیتا جین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وہیںپروگرام کا آغاز رنگا رنگ اور دلفریب استقبالیہ گیت اور چھوٹے چھوٹے بچوں کے استقبالیہ رقص سے ہوا جس کے بعد ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط پیغام کے ساتھ پریاورن پر ایک خاکہ پیش کیا گیا۔اس دوران پرویناختر اے ڈیسائی، ہیڈ مسٹریس نے افتتاحی خطبہ پیش کیا جس میں تعلیمی اور دیگر حصولیابی اور اسکول کی طرف سے کئے گئے تازہ ترین اقدامات پر روشنی ڈالی۔وہیںاسکول میگزین ’دی بلوسم‘ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے طلباء کی تقرریوں کو مبارکباد دی اور چنار پرائمری اسکول کی طرف سے بچوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے کے لیے شروع کیے گئے اس اقدام کے لیے تعریف کی۔انہوں نے امید بھی ظاہر کی کہ ان میں سے بیشتر سینک اسکول نگروٹہ میں داخلہ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ خود کو مسلح افواج میں بطور افسر اپنا کیریئر بنانے کے لیے تیار کیا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا