گورنمنٹ پی جی کالج بھدرواہ نے اسپوکن انگلش، پرسنلٹی ڈیولپمنٹ اور کیرئیر کاؤنسلنگ

0
0

کے کورسز کے لیے اسکل آرائز اکیڈمی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍گورنمنٹ پی جی کالج بھدرواہ نے اسپوکن انگلش، پرسنلٹی ڈیولپمنٹ اور کیرئیر کاؤنسلنگ کے کورسز کے لیے اسکل آرائز اکیڈمی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔واضح رہے کالج پرنسپل ڈاکٹر کلدیپ کمار شرما کی سرپرستی اور پروفیسر ناز زرگر (کنوینر کیرئیر کونسلنگ سیل) جی ڈی سی، بھدرواہ کی کنوینر شپ کے تحت، دیپک پریہار ڈائریکٹر اور ہرجندر کور کورس پراجیکٹ مینیجر نے اسکل آرائز اکیڈمی کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس سلسلے میںجی ڈی سی، بھدرواہ میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سمت پریہار، اسٹیٹ کونسلر سکل آرائز اکیڈمی نے ایک اہم لیکچر دیا۔وہیں اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ انگریزی پروفیسر ناز زرگر نے ایک تعارفی لیکچر دیا جس میں بولی جانے والی انگریزی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تاہم ورکشاپ میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مذکورہ کورسز کے لیے 30 طلبہ نے داخلہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا