گوجر پتی پرینگ گاندربل میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال

0
0

سات مکانوں،دو سکولوں اورواٹر لفٹ سپلائی سکیم کو نقصان ،راحت وبچائو کارروائیاں جاری
مختار احمد

گاندربل؍؍گوجر پتی پرینگ گاندربل میں آج صبح بادل پھٹنے سے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بادل علاقے کے نزدیک جنگلاتی علاقے میں پھٹنے کے بعد جنگلاتی علاقے سے تیز رفتار میں پانی نیچے آیا جس کے نتیجے میں مطابق کئی گھروں ،ایک مسجد شریف ،واٹر سپلائی سکیم کو نقصان پہنچا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پانی کا بہاو اتنا زور دار تھا کہ جنگلات میں موجود کئی پیڈ اور بڑے بڑے شہتیر پانی کا بہائواپنے ساتھ لایا تاہم کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اورایس ڈی ایم کنگن جاوید احمد اور تحصیلدار کنگن فوری افرادی کوت اور مشینری لیکر موقعے پر پہنچے اور بچائو کارروائی شروع کردی گئی۔گجر پتی پرینگ میں بادل پھٹنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کی۔ضلع انتظامیہ گاندربل کی طرف سے جاری پریس بیاں کے مطابق آج صبح 3 بجے کے قریب گجر پتی پرنگ میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں نالہ میں پانی کا بہت زیادہ اخراج ہوا ہے۔ابتدائی نقصان کی رپورٹ کے مطابق، پانی نے سات مکانات کو نقصان پہنچا، ایک ہائیڈل پاور کینال کا ملبے سے بلاک ہوگئی، ایک مسجد، ایک لفٹ واٹر پروجیکٹ اور دو پرائمری سکولوں کو بھی نقصان پہنچا۔حالات کا جائیزہ لینے اور بچاو اور ریلف کاروائی کی نگرانی کے لئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل، معراج الدین شاہ کی نگرانی میں ایک ٹیم بشمول محکمہ ریونیو، جل شکتی، آئی اینڈ ایف سی گاندربل، آر اینڈ بی وغیرہ کے فیلڈ اسٹاف اور مشینری کے ساتھ علاقے میں پہنچے۔ اس دوران متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا اور فوری امداد کے طور پر ریڈ کراس فنڈ سے فی خاندان 10 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ضروری اشیاء بشمول برتن اور کمبل بھی اہل خانہ کو دیے گئے۔نہر کی بحالی کے لیے، تین جے سی بی صبح سے کام پر ہیں۔ محکمہ ریونیو کو سنیچر کی شام تک نقصان کی حتمی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا