طویل عرصہ کے بعد شہر سرینگر کے روایتی راستے سے یوم عاشور ہ پر زوالجناح کا جلوس بر آمد ،ایل جی کی شرکت
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج عاشورہ کے دِن سری نگر کے ڈائون ٹائون علاقے کے بوٹہ کدل میں ذوالجنا ح کے جلوس میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ میں حضرت اِمام حسین ؓ اور اُن کے ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں ۔حضرت اِمام حسینؓ کی قربانی دُنیا بھر میںاِنسانیت کی عظیم تر بھلائی کے لئے مشعل راہ ہے۔‘‘اِنتظامیہ نے بوٹہ کدل سے اِمام بارگاہ زڈی بل تک جلوس کے اِنعقاد کے لئے ضروری اِنتظامات کئے ہیں۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ذوالجناح کو چادر اور عزاداروں کے درمیان ریفریشمنٹ بھی پیش کی۔اِس سے قبل 27؍ جولائی کو وادی کشمیر میں 8ویں محرم الحرام کا جلوس 34 برس بعد گرو بازار سے ڈلگیٹ سری نگر تک روایتی راستے سے نکالا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق 8محرم کے جلوس کو روایتی راستوں سے گزرنے کی اجازت کے بعد یوم آشورہ کے موقعے پر طویل عرصہ کے بعد سرینگر کے بوٹہ کدل علاقے سے زیڈی بل امام باڑہ تک زوالجناح کا جلوس نکلا گیا ۔ اسی دوران لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے 10 محرم یوم عاشورہ کے ذوالجناح کے جلوس میں بوٹہ کدل سرینگر میں شرکت کی جبکہ انہوں نے اس موقعہ پر شیعہ عزاداروں میں کھانے پینے کا سامان بھی تقسیم کیا ۔ ادھر سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ سرینگر اور بڈگام سمیت وادی کے کئی مقامات پر شیعہ سنی کارڈنیشن کمیٹی کے زیر اہتمام عزاداری اور ذوالجناح کے بڑے بڑے جلوس نکالے گئے ۔سی این آئی کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ طویل عرصہ کے بعد سرینگر میں 10محرم الحرام کو یوم عاشورہ کے موقعہ پر روایتی راستے سے ذوالجناح کا جلوس بر آمد ہوا ۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ سنیچروار کی صبح جلوس بوٹہ کدل سرینگر سے شروع ہوا اور وہ زیڈی بل امام باڑہ سرینگر میں اختتام پذیر ہوا ۔ ادھر شعیہ برداری نے تاریخی فیصلہ پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ سنیچروار کی صبح طویل عرصہ کے بعد پہلی بارہزاروں کی تعداد میں شیعہ عزاداروں نے دسویں محرم کا جلوس نکالنے کیلئے سرینگر کے روایتی علاقہ کا رخ کیا۔جلوس میں شامل عزا دار نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کے حق میں نعرہ بازی اور سینہ زوری اور حمد و ثناء کے درمیان شہر کے علاقوں سے ہوکر بوٹہ کدل سرینگر سے روانہ ہو گیا اور جلوس زیڈی بل کے امام باڑہ میں اختتام پذیر ہو ا۔ سٹی رپورٹر کے مطابق کشمیر کے مختلف حصوں سے ہزاروں عزادار وں کو سڑکوں پر پرامن طریقے سے پیدل چلتے ہوئے سینے پیٹتے، حضرت امام حسین (ع) کے اونچے پرچم (عالم) اٹھائے اور حمد و ثنا کے نعرے لگاتے دیکھا گیا۔ اور نوح رسول (ص) کے نواسے کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے ۔ سنیچروارکی اعلیٰ الصبح سے ہی شہر سرینگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شعیہ عزا دار گھروں سے باہر آئیں اور جلوس میں شرکت کر تے گئے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جونہی جلوس آگے بڑھتا گیا تو اس میں ہزاروں کی تعداد میں شامل ہو گئے جو نواخانی کرتے ہوئے دیکھیں گئے ۔ ادھر عاشورہ کے موقع لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا،۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچروار کو 10 محرم عاشورہ کو نکالے جانے والے مرکزی ذوالجناح کے جلوس میں شرکت کیلئے سرینگر کے مرکز کے علاقے بوٹا کدل کا دورہ کیا۔ انہوں نے شیعہ عزاداروں میں کھانے پینے کا سامان بھی تقسیم کی۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بوٹہ کدل پہنچے اور ذوالجناح کے جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ذوالجناح کو چادر چڑھائی اور حضرت امام حسین علیہ السلام کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے عزداروں میں کھانے پینے کا سامان بھی تقسیم کی اور ان کی مکمل حمایت کی۔لیفٹنٹ گورنر صبح 11 بجے کے قریب سخت حفاظتی حصار کے درمیان بوٹہ کدل علاقے میں پہنچے۔ ان کے ساتھ اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار، ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری ،ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال، ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد اور دیگر افسران بھی تھے۔ ادھر وادی کے کئی اضلاع میں جلوس برآمد کئے گئے کے ،سب سے بڑے جلوس امام باڑہ میر گنڈ بڈگام سے بھی بر آمد ہو ا ۔ جن میں ہزاروںکی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کر کے شہدائے کربلا ؑ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔ پلوامہ سے اطلاع ہے کہ ضلع کے کئی علاقوں میں بھی جلوس برآمد ہوئے جن میں گانگوہ، وکھرون، ہانجی کلو ، ہتھ کوہل اور پنر ترال بھی شامل ہیں۔اننت ناگ سے اطلاع ہے کہ صوفی پورہ ،ولرہامہ ،پہلگام، شانگس چھترگل ،شاہودیوسراور دیگر علاقوں میں بھی ماتمی جلوس نکالے گئے۔ گاندربل کے بوٹہ کولن کنگن ،ڈب گاندربل ،اندر کوٹ ،سمبل ،گومت پورہ ،نوگام اور دیگر علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں عزا داروں نے جلوس نکالے۔لداخ خطے کے کرگل اور لیہہ اضلاع میں یوم عاشورہ کی مناسبت سے ذوالجناح کے بڑے جلوس بر آمد ہوئے۔ادھر عالم اسلام کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی یوم عاشورا کی تقریبات عقیدت و احترام سے منائی گئیں۔