گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن نے چیف ایجوکیشن آفیسر کودیا استقبالیہ

0
131

پونچھ گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن کا وفد صدرِتنظیم محمد فاروق نواز کی قیادت میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ مشتاق چوہدری کو دیا استقبالیہ اور مفصل ملاقات کی فاروق نواز نے اس دوران وفد میں شامل ملازمین کی انفرادی پہچان کروائی اور کہا یہ ہمارے لئے خوش آئندبات ہے آپ اپنے آبائی ڈسٹرکٹ میں اس بڑی کرسی پر براجمان ہوئے ہیں اور اپنے علاقے میں تعلیمی نظام کو فروغ اور ترقی دینے کا موقع ملا ہے گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن کے اراکین نے یقین دہانی کروائی تنظیم ہذاہر طریقے سے شانہ بشانہ رہ کر کام کرے گی اور تعلیمی نظام کے فروغ اور ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کرے گی وفد میں شامل ملازمین میں ڈاکٹر ایوب بانیامشیراعلی گوجربکروال ایمپلائزایسوسیشن، فاروق کھٹانہ جنرل سیکرٹری گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن، رزاق گلشن سینیئر وائس پریذیڈنٹ،شفیق چوہان زون صدر حویلی،شفیق میلو،ماسٹر فاضل چوہان تحصیل صدر منڈی ،جہانگیر چوہدری،فرید چوہدری صابرچوہدری،ماسٹرنصار دیدڑ،ماسٹر زبیر بھٹی،جاوید چوہدری،سجاد پسوال اوراقبال چوہدری قابلِ ذکر ہیں نشست کے آخر میں وفد نے چیف ایجوکیشن آفیسر محمدمشتاق چوہدری وڈی پی او۔نریندرموہن سوری کو عزازی طور پر شالز پہنائی گئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا