ڈی سی پونچھ نے محکمہ خوراک و عوامی تقسیم کاری کے کام کاج کا لیا جائزہ

0
119

سردری کے موسم میں کوئی صارف چھوٹنے نہ پائے ،ہر مستحق کو ملے راشن: یاسین ایم چوہدری
سید نیاز شاہ
پونچھ؍؍محکمہ خوراک و عوامی تقسیم کاری پونچھ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے، ڈپٹی کمشنر، پونچھ یاسین محمد چودھری نے آج ڈاک بنگلو میں ضلع کے افسران، فیلڈ فنکشنرز اور نجی سٹور ڈیلروں کی میٹنگ طلب کی۔میٹنگ کے آغاز پر، وحید احمد، جے کے اے ایس اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف سی ایس اینڈ سی اے ڈیپارٹمنٹ پونچھ نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ کے کام، سٹاک کی صورتحال، سپلائی کی تقسیم، شکایات کے ازالے کے طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہ کیا۔میٹنگ کے دوران، ڈی سی نے راشن کی تقسیم کے عمل کے ہر مرحلے کا جائزہ لیا۔ ڈی سی موصوف نے استفادہ کنندگان کے تمام زمروں اور پردھان منتری اجولا یوجنا کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت تمام اہل استفادہ کنندگان کا احاطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایف پی ایس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے کرایہ (کیریج چارجز) پر نظرثانی، ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب گودام کی منتقلی اور دیگر کا مطالبات کی طرف انتظامیہ کی توجہ مرکوز کرائی ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت دی کہ کسی بھی راشن کارڈ میں تبدیلی صرف ان گھرانوں کی کی جائے گی جو حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ پالیسی اور ہدایات کے مطابق شرائط پوری کرتے ہوں اور وصولی پر متعلقہ حکام ایسی درخواستوں کو احتیاط سے تصدیق کرنے کے بعد آگے بڑھایا جائے گا اور مناسب انکوائری کے بعد صرف راشن کارڈ میں ترمیم کی جائے گی۔ مزید ڈی ایم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ برفباری سے منسلک علاقوں میں سپلائی کی قبل از وقت سٹاکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ کیریج چارجز پر نظر ثانی سے متعلق ایک سرکلر جلد ہی جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے ایف پی ایس ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں مزدوروں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں اور انہیں سوشل سیکورٹی سکیموں کے تحت اندراج بھی کریں۔تحصیل سپلائی افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں راشن کارڈ ہولڈرز کو منصفانہ طریقے اور منصفانہ تقسیم کاری کو یقینی بنائیں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ وہ راشن کی تقسیم کو یقینی بنائیں پونچھ، منڈی، سرنکوٹ، بفلیاز، منکوٹ، بالاکوٹ، مینڈھر کے فیئر پرائس شاپس کے نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا