گنڈبل بٹوارہ کے المناک واقعے پر زہیب یوسف میر کا اظہارافسوس

0
60

غلام قادر بیدار
سرینگر؍؍ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایڈیشنل ترجمان اور یوتھ جنرل سکریٹری ذہیب یوسف میر نے منگل کو سری نگر کے علاقے میں کشتی الٹنے کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ جدید طرز کے ضروری آلات کے ساتھ این ڈی آر ایف ٹیموں کی تعداد میں اب مزید اضافہ کروائے تاکہ مستقبل میں اسطرح کے نقصانات کوکم کیا جاسکے۔ زہیب یوسف نے تازہ حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے اہل خانہ کو ھرسط پر مکمل مدد اورزیادہ سے زیادہ معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
پی ڈی پی لیڈر نے گزشتہ چھ سالوں سے علاقے میں دریائے جہلم پر اس جگہ بھی پل کا کام مکمل نہ کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔زہیب میر نے کہا کہ اگر پل پر کام بروقت مکمل ہو جاتا تو یہ سانحہ رونما نہ ہوتا اور یہ صرف افسر شاہی کی غفلت کی وجہ سے ہوا۔موصوف نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا