گندو بھلیسہ کے ملک پورہ میں پولیس پبلک میٹنگ منعقد آپسی بھائی چارہ اور امن برقرار رکھیں:ایس ایچ او

0
0

اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے ملکپورہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مقامی معززین سیاسی لیڈر ان اور محکمہ پولیس کے عملہ نے شرکت کی۔اس موقع پر مقامی معززین و دیگر لوگوں نے عوامی درپیش مسائل و فرقہ واریت کو بڑھاو دینے اور غریب لوگوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے پر خاص زور دیا ہے۔انہوں نے سیٹیشن ہاﺅس افسر ساجد مغل سے گزارش کی ہے کہ آج کے وقت میں ایک ظالم غریب پر ظلم کرنے کے بعد پہلے ہی تھانہ پہنچتا ہے اور غریب کے ساتھ مزید ناانصافی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی معاملہ تھانہ میں آئے گا تو اس کی سب سے پہلے زمینی سطح پر تحقیقات کی جائے اور اصلی ملزم کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔اس میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں محمد حنیف ملک ،عبدل لطیف ٹاک، محمد اقبال بٹ ،نعمت اللہ وانی، الطاف حسین ملک ،محمد شفیع ملک ،عبدلقیوم ملک ،صابر علی وانی، ریاض احمد گنائی، سنجے منہاس و دیگران شامل تھے۔آخر پر ایس ایچ او گندو نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ ہر معاملے کی پوری تحقیقات کی جائے گی اور غریب کے ساتھ انصاف ہو گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا