برف باری میں بیماروں کو چار پائی پر اٹھا کر میلوں کا سفر طے کر نا پڑتاہے
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہ ؍؍ ضلع ڈوڈہ کے تحصیل گندوں بھلیسہ کے پہاڑی علاقہ ڈھڈکائی کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے گندوں بھلیسہ کی بیشتر آبادی پہاڑیوں پر رہائش پذیر ہے اور متعدد علاقوں میں رابطہ سڑکیں نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں مریضوو کو ہسپتال پہنچانے میں سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں بھی یہاں کی آبادی رابطہ سڑک محروم ہے جب کی اس گاؤں کی آبادی 8000 کے قریب ہے جس میں 100 لوگ گونگے بہرے اور 100 فیصد ایس ٹی آبادی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بیمار ہو جائے تو اسے چار پائی پراٹھا کر ہسپتال منتقل کرناپڑتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں جن میں بزرگ حاملہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے ہم سے صرف خالی وعدے کیے ہیں اور ہمیں صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ لوگ آج بھی حاملہ خواتین کو چار پائی پر اٹھا کر اس برف باری میں ہسپتال میں منتقل کرتے ہیں۔ لوگوں نے ایل جی انتظامیہ، ڈی سی ڈوڈہ اور ایس ڈی ایم گندوہ سے گزارش کی ہے کہ علاقہ ڈھڈکائی سڑک کا ڈی پی آر جلد تیار کیا جائے اور اس کا سروے کر کے سڑک کا کام شروع کیا جائے تاکہ اس جدید دور میں لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔