سٹیٹ لینڈ، روشنی و کاچرائی سرکاری حکم نامہ جلد بازی

0
0

دیہاتی مال مویشیوں پر منحصر کرنے والے لوگ پریشان، سرکاری حکومت نامہ واپس لے:سرپنچ محمد اسلم
شاہ نواز
جموں ؍؍گزشتہ دنوں یوٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں سٹیٹ لینڈ، روشنی ایکٹ و کاچرائی والی اراضیوں پر لوگوں کو قبضہ ختم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ ضلع ریاسی بلاک مہور کی پنچایت(D)جملان کے سرپنچ چودھری محمد اسلم نے اس حکم نامہ کی تنقید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرکار کو ایسا حکم نامہ وقتی طور پر ابھی واپس لینا چاہیے۔ اسلم نے بتایا اس طرح کے بے وقت جلد بازی کے حکم نامہ جاری ہونے سے خاص کر غریب لوگ پریشانی کا شکار بن رہے ہیں۔ اْنہوں نے بتایا کہ ہمارے پہاڑی علاقوں میں زیادہ تر غریب لوگو رہتے ہیں جن کے پاس نہ زراعت کے وسائل ہیں نہ باغ بانی کے وسائل ہے، نہ سرکار نوکریاں بلکہ صرف یہاں کے لوگ مال مویشیوں کو پال کر اپنی روزمرہ کی زندگی بسر کرتے ہیں جس کا دارومدار زیادہ تر کاچرائی پر ہی ہوتا ہیں۔ اْنہوں نے بتایا کہ سرکاری اب ان غریب لوگوں سے کاچرائی کا حق بھی واپس لے گی تو پھر کس طرح سے یہاں کے لوگ زندگی بسر کریں گے۔ سرپنچ چودھری محمد اسلم نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ اس حکم نامہ کو واپس لیا جائے تاکہ غریب لوگوں کو پریشان کا شکار نہ بنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا