گلمرگ گنڈولہ بلندی کی راہ پر گامزن

0
0

سال 2023ء کے دوران 108 کروڑ روپے کی آمدنی اور زائد اَز 10لاکھ سیاحوں کی سواری
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گلمرگ گنڈولہ آمدنی اور سیاحوں کی تعداد دونوں کے لحاظ سے بلندی کی راہ پر گامزن ہے ۔گزرے ہوئے برس کے دوران دس لاکھ سے زیادہ سیاحوں (10, 13, 458 ) نے گنڈولہ کی سواری سے لطف اُٹھایا جس سے جموںوکشمیر کیبل کار کارپوریشن نے گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران 108 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔یہ پچھلے سال 2022ء کے اعدادوشمار کے مقابلے میں حوصلہ افزا حد تک زیادہ ہے جس میں آمدنی کے طور پر 91کروڑروپے اور 8.50لاکھ سیاحوں کی سواری تھی ۔ مزید یہ کہ سیاح اس تجربے کو حقیقی اور دلکش قرار دیتے ہیں۔جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن گلمرگ گنڈولہ کو چلاتی ہے اور اس کا اِنتظام کرتی ہے جسے کشمیر کی سیاحت کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر بھارت کی سب سے مقبول روپ وے ہے اور 14,000 فٹ کی بلندی پریہ ایشیا کی سب سے اونچی آپریٹنگ کیبل کار ہے۔کارپوریشن نے بہتر آمدنی اور مہمانوں کے دوروں کے علاوہ گزشتہ برس کے دوران ٹکٹ جاری کرنے کے طریقہ کار کو بہتر بنا کر، متعدد حفاظتی ٹیسٹ کرکے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ گنڈولہ کے دوسرے مرحلے کی مرمت کرکے خدمات کی فراہمی کو بہترکیاہے۔گنڈولہ کی سواری کرنے والے سیاحوں کے پاس اِشتراک کرنے کے لئے یادگار تجربات ہوتے ہیں۔لندن سے تعلق رکھنے والے اَکشے جو اِن دِنوں گلمرگ میں چھٹیوں پر ہیں،نے کہا’’یہ ایک حیرت انگیز سواری تھی۔ بُکنگ بغیر کسی رُکاوٹ کے تھی۔ میںگلمرگ گنڈولہ کے تجربات سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہرجگہ کے لوگوں کو مدعو کرتا ہوں ۔‘‘گلمرگ کا پہلی بار دورہ کرنے والے ایک اور سیاح جوڑے شبھم اور اجت گلمرگ گنڈولہ کے دونوں مرحلوں پر اِنتظامات اور صفائی ستھرائی سے متاثر ہوئے۔ اِن تجربات کی بازگشت دہلی کے ایک اور کنبے نے بھی سنائی۔ویتنام سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کینٹران نے کہا،’’گنڈولہ لوگ بہت ملنسار ہیں۔ میری بیٹی کو سردی لگ گئی اور ان لوگوں نے اس کی ہر ممکن مدد کی۔‘‘ یہ سیاح ایک بار پھر اِس جگہ کا دورہ کرنے کے خواہشمند تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر جموں وکشمیر کیبل کار کارپوریشن راجا یعقوب نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اَپنی سہولیت ، وقت کی بچت اور کسی بھی ٹائوٹ کی طرف سے بلیک مارکیٹنگ کے اِمکانات کو روکنے کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کے آن لائن طریقہ سے فائدہ اُٹھائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ کارپوریشن سیاحوں کو آسان ، بغیر پریشانی اور محفوظ سواری دے کر ان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے آنے والے دِنوں میں اور بھی بہتر سہولیات کی یقین دہانی کی اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ ٹکٹ میں بتائے گئے اوقات پر عمل کریں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاحوں کے تاثرات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور کسٹمر سروسز میں ضروری بہتری لائی جا رہی ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ گلمرگ کیبل کار دو مرحلوں پر مشتمل ہے۔ ایک گلمرگ ریزورٹ سے ک نگ ڈوری وادی تک اور دوسرا ک نگ ڈوری سے افروٹھ چوٹی تک جاتا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا