جان محمد
بارابنکیوکست بھارت سنکلپ یاتراکے تحت ضلع بارہ بنکی کی پنچایت محمد پور چنڈی سنگھ میں کسانوں کو ڈرون کے ذریعے کھادوں ودیگر ادویات کاچھڑکاﺅکرنے کی تکنیک سکھائی گئی اس دوران ڈرون کے اردگرد لوگوں کی زبردست بھیڑدیکھنے کوملی خاص طورپرگاﺅں کے بچوں میں ڈرون دیکھنے کولیکر زبردست جنون دیکھنے کوملا۔ان بچوں کیساتھ ساتھ کسانوں کے چہروں پربھی جدید ٹیکنالوجی کایہ کمال دیکھ کرحیرت انگیز خوشی نظرآرہی تھی۔اس دوران ماہرین نے کسانوںکو کھیتوں میں نینو یوریا کا چھڑکاو¿کرنے کی اہمیت بتائی۔بارہ بنکی میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران محکمہ زراعت کی طرف سے ڈرون مظاہرہ گاو¿ں والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ کیمپوں میں ڈرون کے ذریعے نینو یوریا کے سپرے کے طریقہ کار کا مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے کسان شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر محکمہ کے افسران فصلوں کے لیے نینو یوریا، قدرتی کاشتکاری سمیت دیگر محکمانہ اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی۔ چیف ڈیولپمنٹ آفیسر ایکتاسنگھ بھی اس موقع پرموجودرہیں۔