گریجویشن کے بعد کیریئر کا انتخاب کیسے کریں؟

0
0

جی ڈی سی کلہوتراںنے مختلف شعبوں میں کیریئر کے مواقع پر لیکچر کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
کلہوتراں؍؍کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سیل، جی ڈی سی کلہوتراںنے ڈاکٹر جاوید اقبال، پرنسپل جی ڈی سی کلہوتران کی زیر نگرانی ’’ایک شخصیت سے ملاقات‘‘کے بینر تلے ’مختلف شعبوں میں کیریئر کے مواقع‘کے موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ریسورس پرسن گربی رشید ڈار، جے کے اے ایس، ڈپٹی سکریٹری، فلوری کلچر ڈپارٹمنٹ، جموں و کشمیر یو ٹی تھے۔ اس پروگرام کا مقصد طلباء کو مختلف شعبوں سے آگاہ کرنا تھا جس میں وہ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد اپنے کیریئر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ لیکچر میں کالج اور علاقے کے دیگر تعلیمی اداروں کے تقریباً 90 طلباء نے شرکت کی۔ انٹرایکٹو سیشن کے دوران طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور طلباء کی طرف سے بہت سے سوالات کئے گئے۔ ریسورس پرسن نے ان کے سوالات اور شکوک و شبہات کا بخوبی ازالہ کیا۔ پورے پروگرام کی کمپیئرنگ ڈاکٹر برکت علی، ایچ او ڈی اردو نے کی۔ اس موقع پر موجود ٹیچنگ فیکلٹی ممبران میں اشونی کمار، ایچ او ڈی ہندی، ڈاکٹر وحید خاور بلوان، اسسٹنٹ پروفیسر زولوجی، ڈاکٹر یاسر احمد، ایچ او ڈی فارسی، ڈاکٹر جوزی فرحان، اسسٹنٹ پروفیسر ہسٹری، دیگر تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور غیر تدریسی فیکلٹی اکشے کمار، مشتاق احمدشامل تھے۔ تقریب کا اختتام کالج کے فزیکل ایجوکیشن ڈائریکٹر ونے منہاس کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا