’گرمی کی لہر کے حوالے سے کوئی بڑی تشویش نہیں ہے‘

0
0

محکمہ موسمیات نے دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات کے لیے معمول کے موسم کی پیش گوئی کی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ڈی جی آئی ایم ڈی نے آج الیکشن کمیشن کو مطلع کیا کہ اس ماہ کی 26 تاریخ کو ہونے والے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے گرمی کی لہر کے حوالے سے کوئی بڑی تشویش نہیں ہے۔ دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے انتخابات کی صورت حال اور عام انتخابات کے دوران گرم موسمی حالات کی وجہ سے کسی بھی خطرے کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کی خاطر 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے موسم کی پیشگوئی معمول کے مطابق ہے۔
سی ای سی راجیو کمار کی زیر صدارت میٹنگ میں ای سی گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کے ساتھ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)، محکمہ کے سربراہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور ڈی جی میٹرولوجی، بھارتی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی) نے شرکت کی۔ میٹنگ میں فیصلے لئے گئے کہ ای سی آئی ، آئی ایم ڈی ، این ڈی ایم اے اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹاسک فورس ہر پولنگ مرحلے سے پانچ دن پہلے، اگر ضروری ہو تو کسی بھی پیش رفت اور تخفیف کے اقدامات کے لیے گرمی کی لہر اور نمی کے اثرات کا جائزہ لے گی ۔
کمیشن نے ایم او ایچ ایف ڈبلیو کو ہدایت دی کہ وہ ریاستوں میں صحت کے حکام کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ وہ انتخابی کارروائیوں کو متاثر کرنے والے ہیٹ ویو کے حالات کے لیے تیاری کریں اور مدد فراہم کریں۔کمیشن 16 مارچ ، 2024 ء کی موجودہ ایڈوائزری کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں بشمول شامیانہ، پینے کے پانی، پنکھے اور دیگر یقینی کم سے کم سہولیات وغیرہ پر مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی سی ای اوز کے ساتھ ایک الگ جائزہ لے گا۔پولنگ اسٹیشن کے علاقوں میں گرمی کی لہر کے اثرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر (کرنا اور نہ کرنا) کے لیے آئی ای سی (اطلاع، تعلیم اور مواصلات) کی سرگرمیاں عوام کے درمیان کی جائیں گی۔کمیشن موسم کی رپورٹس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور پولنگ عملے اور سیکورٹی فورسز، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ ووٹرز کے آرام اور بہبود کو یقینی بنائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا