22 جنوری سے 27جنوری تک رہیں گی چھٹیاں
لازوال ڈیسک
جموںموسم سرما کے چلتے سردی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جس کے چلتے جموں صوبے کے سرمائی زون کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوںکا اعلان کیا گیاہے ۔واضح رہے ناظم تعلیمات جموں کی جانب سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق بارھویں جماعت تک کے تمام اسکولوں میں سرمائی تعطیلات رہیں گی ۔اس ضمن میں اسکولوں میں اب27جنوری تک چھٹیاں رہیں گی۔ تاہم اسکولوں میں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں جاری ریہرسل کا سلسلہ جاری رہے گا۔