جموں کے گرمائی زون کے بارہویں جماعت تک کے اسکولوں میں27جنوری تک چھٹیاں
لازوال ڈیسک
جموں:قہرانگیزسردی ،دھندکے بیچ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں میں اتوار کے روز ایک اورحکمنامہ جاری کرتے ہوئے گرمائی زون کے بارہویں جماعت تک کے تمام اسکولوں میں تعطیلات میں 27جنوری2024تک توسیع کردی ہے۔
یہاں جاری ایک حکمنامہ زیرنمبرآرڈرنمبر36-DSEJآف2024مورخہ21-01-2024کے مطابق جاری سخت ٹھنڈ کے بیچ گرمائی زون جموں کے بارہویں جماعت تک کے تمام اسکولوں میں22جنوری2024تا27جنوری2024تک چھٹیاں رہیں گی۔
حکمنامے میں یومِ جمہوریہ تقریبات کیلئے آنے والے طلباکو اسکول آنے کی ہداےات دی گئیں ہیں تاہم ساتھ ہی اِداروں کے سربراہان سے کہاگیاہے کہ وہ یومِ جمہوریہ تقریبات کی تیاریاں زور و شورسے جاری رکھیں اور بچوں کی پرجوش شمولیت کو یقینی بنائیں۔