سماجی کارکن نیک محمد کی کاوشوں سے ساتویں اتوار بھی کیمپ کا ہوا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموںوارڈ نمبر 06 لوئر گجر نگر جموں میں اسٹار ووڈ لائبریری میں آدھار اپڈیٹیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ کے دوران علاقہ کے زیادہ سے زیادہ مکینوں نے استفادہ کیا۔ یاد رہے 300 لوگوں کا آدھار اپ ڈیٹ لگاتار ساتویں اتوار سے کیا گیا۔
واضح رہے تمام کیمپوں کا انعقاد نیک محمد (سماجی کارکن) نے گجر نگر کے رہائشیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا تھا۔ وہیںعلاقے کے مکینوں نے آپریشنل مینیجر آدھار سیوا کیندر پیر مبشر شاہ، آپریٹر شبھم ٹنڈن اور دیگر کا عوام کی خدمت کے لیے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر نیک محمد نے یقین دلایا کہ عوام کی بہترین ممکنہ خدمت کے لیے مستقبل میں اس طرح کے مزید کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔