ریاسی کے کئی علاقہ جات میںمحکمہ مال کی قابل داد خدمات

0
0

زمینی سطح پر عوام کی زمینوں کی گرداوریاں اِطمینان بخش:کنڈریا

لازوال ڈیسک
ریاسی ریاسی ضلع کے گاﺅں بھبر برہمنہ رسیالاں میں زمینوں کی گرداوری ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی جا رہی ہے جسے مقامی عوام نے اطمینان بخش قرار دیا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ زمینوں کی گرداوریاں پہلے بھی ہوتی تھی

https://jkrevenue.nic.in/

مگر آج کے وقت میں اِن علاقہ جات میں حلقہ پٹواری نے گرداوری کرنے کیلئے ہر جگہ کا دورہ کیا ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر کی جا رہی ہیں۔عوامی حلقوں نے کہاکہ یہ قدم عوام کیلئے اطمینان بخش ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کی سراہنا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایسے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ڈوگری، اردو، گوجری اورپنجابی شاعر و سماجی کارکن عبدل قادر ک ±نڈریا نے کہا کہ ہمیں ہر محکمہ جات کے ایسے آفیسرز اورملازمین کی سخت ضرورت ہے جو زمینی سطح پر عوامی کے کام انجا م دے ۔ک ±نڈریا نے عوام کے ساتھ ساتھ متعلقہ نمبر داروں اورچوکیداروں سے پ ±ر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملازمین کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ عوامی کام انجام دئے جا سکیں۔

/lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا