گاندربل کی سڑکوں پر خونین رقص جاری

0
72

نونر میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکرمیں بائیک سوارکی موت۔سونمرگ میں غیر شناخت شدہ لاش برآمد
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل میں ایک اور خونین سڑک حادثے میں ایک سرکاری ملازم کی موت جبکہ سونمرگ میں ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی ہے۔تاہم پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کر لیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق گاندربل میں نونر سنٹرل یونیورسٹی کیمپس کے متصل ایک شخص جو کہ ایک بائیک زیر نمبر JK01A-5345 پر سوار تھا کو ایک تیز رفتار گاڑی نے زور دار ٹکر ماردی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اْس نے موقعے پر ہی دم توڑ دیا۔وہیں ہلاک ہوئے شخص کی شناخت خورشید احمد بابا ولد محمد شفیع بابا جو کہ بابا محلہ بڑھ پورہ سری نگر کا رہنے والا تھا کے طور پر ہوئی ہے ۔واضح رہے مرحوم محکمہ صحت کے آئی ایس ایم میں فارم اسسٹ تھا اور وہ سترینہ کنگن میں تعینات تھا ،آج جب وہ ڈیوٹی سے واپس گھر کی طرف رواں تھا کہ نونر کے مقام پر یہ حادثہ پیش آیا جس میں وہ جانبحق ہوگیا ۔تاہم پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات ادا کرنے کے لئے لواحقین کے حوالے کی ہے۔دریں اثناء پولیس نے ملوث ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔وہیںپولیس نے لچھ پتری سونمرگ میں ایک غیر شناخت مرد کی لاش برآمد کی۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لی ہے اور اس کی شناخت کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا