گاندربل پولیس نے خواتین کو حاصل اختیارات کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا

0
0

مختار احمد
گاندربل؍؍خواتین میں اْن کو ہراساں کرکرنییا کسی بھی طرح کی زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے حوالے سے گاندربل پولیس نے ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر ضلع میں قائم کی گئی خواتین کے لیے خصوصی سیل کے تعاون سے خواتین کو ہراساں کرنے اور تشدد کے خلاف عوامی بیداری مہم چلائی۔اس آگاہی مہم کا بنیادی مقصد خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ اپنے قریبی تھانوں میں اْن کے خلاف جرائم کی رپورٹ کریں۔
مہم کے دوران، خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کے ساتھ اسپیشل سیل کے سوشل ورکرز نے چھوٹی بڑی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سٹیکر چسپان کئے جن پر فون نمبرات درج تھے جن پر کسی بھی وقت کوئی بھی خاتون آس کے ساتھ زیادتی ہونے کی صورت میں رابطہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں جنسی ہراسانی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے طلبائ ، مردوں، عورتوں اور لڑکیوں سمیت عام لوگوں کو جمع کیا۔ سماجی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں نے مسافروں کو آگاہ کیا کہ خواتین کے خلاف تشدد خواہ جسمانی ہو یا دیگر جرم ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے خلاف ہراساں کرنے کی روک تھام پر خصوصی زور دیا گیا۔ مزید یہ کہ خواتین اور لڑکیوں کو آگاہ کیا گیا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی بھی طرح کی ہراسانی کا سامنا کرنے کی صورت میں ضلع پولیس گاندربل یا خواتین کے خصوصی سیل سے رابطہ کریں۔پولیس نے ضلع کے عام لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ اس طرح کے بیداری کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاہم عام لوگ اس طرح کے سماجی جرائم کو ختم کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔دری اثنا عام لوگوں نے پولیس کی اس طرح کی مہم کو سراہا ہے اور اْمید ظاہر کی پولیس آگے بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا