گاندربل پولیس نے بھارت درشن پر گئے طلباء کی واپسی پر کیا خیر مقدم

0
0

مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پولیس نے ان طلباء کے لیے استقبالیہ کا اہتمام کیا جو خیر سگالی پروگرام کے تحت جموں و کشمیر پولیس گاندربل کے زیر اہتمام بھارت درشن پر گئے تھے۔یہ طلباء ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے ایک ہفتہ بعد خوش و خرم واپس لوٹ آئے۔ ان کا استقبال ڈی ایس پے ڈی آر گاندربل نذیر احمد نے کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس لائینز گاندربل میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
طلباء نے اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے،خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گاندربل پولیس کا اس ٹور کے انعقاد پر اْن کا شکریہ کیا اور انہی ملک کے بڑے شہروں نئی دہلی اور چنئی کے منفرد ورثے کی جگہوں کی سیر کرنے کا موقع فراہم کیا۔وہیںٹور کرنے والے طلباء نے اس ٹور کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں نئے تجربات حاصل کرنے میں مدد ملی ہے اور ساتھ ہی انہیں سیاحتی مقامات کے بارے میں وسیع تر نمائش، اعتماد اور نئی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔طلباء نے کہا کہ دورے کے دوران مختلف شہروں میں اْنہیں وہاں کے لوگوں کے طرز زندگی اور ثقافت جاننے کا موقعہ ملا جس سے اْنہیں کافی علمیت حاصل ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا